نئی دہلی ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال سے پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے ۔ واجپئی کے انتقال سے ملک کا ذرہ ذرہ غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کے پارلیمانی علاقے میں لکھنؤ میں جمعہ کو بند کا اعلان بھی کیا گیا تھا ۔ تما م دکانیں ، بازار ، دفاتر اور اسکول بند رہے ۔ اٹل جی کیلئے کہا جاتا ہے کہ ان کے دل میں سبھی مذاہب کیلئے پیار اور محبت تھی۔ لکھنؤ کے مقامی لوگوں کو بھی ان سے اتنا ہی پیار تھا ۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کو دئے بیان میں شیعہ عالم نے کہا کہ مسلم بھائیوں سے اپیل ہے کہ عید الاضحی ( بقر عید )کو سادگی سے منائیں کیونکہ اٹل بہاری واجپئی کے سوگ میں ہمارا قومی پرچم آدھاجھکاہواہے۔ مسلمان بھائی نماز پڑھیں ، قربانی دیں پر جشن نہ منائیں۔